قومی غذائی تحفظ و تحقیق کے وزیر رانا تنویر حسین نے غذائی اور عوامی صحت کے تحفظ کے لیے مربوط عالمی اقدامات پر زور دیا ہے۔
وہ آج روم میں ''ایگری فوڈ سسٹمز میں ون ہیلتھ کے اقدامات'' کے عنوان سے منعقدہ ایف اے او کی عالمی کانفرنس کے افتتاحی اجلاس سے خطاب کر رہے تھے۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان زیادہ صحت بخش افزائش حیوانات اور غذائی پیداوار کے نظاموں پر توجہ مرکوز کر رہا ہے۔
لائیو اسٹاک کی پیداوار اور گھریلو غذائیت میں خواتین کے اہم کردار کو اجاگر کرتے ہوئے، انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ دیہی روزگار کو مضبوط بنانے کے لیے علم، خدمات، ٹیکنالوجی، مالیات اور مارکیٹوں تک خواتین کی رسائی کو بہتر بنانا انتہائی اہم ہے۔