Tuesday, 22 September 2026, 03:48:21 am
 
ایران نے خطے میں امن و استحکام کے فروغ کے لیے پاکستان کی مسلسل کوششوں کو سراہا
September 21, 2026

 ایران نے خطے میں امن و استحکام کے فروغ کے لیے پاکستان کی مسلسل کوششوں کو سراہا ہے۔

یہ تعریف ایرانی وزیر داخلہ اسکندر مومنی نے آج تہران میں اپنے پاکستانی ہم منصب محسن نقوی سے ملاقات کے دوران کی۔

ایرانی وزیر داخلہ نے علاقائی امن و استحکام کے لیے وزیراعظم شہباز شریف اور چیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی کوششوں کو سراہا۔

ملاقات کے دوران دوطرفہ تعلقات اور خطے کی تازہ ترین صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں دونوں ممالک کی وزارت داخلہ کے درمیان مختلف شعبوں میں جاری تعاون پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔

وزیر داخلہ محسن نقوی نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیا کہ مستقبل میں دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنایا جائے گا۔