وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ وطن عزیز کے دفاع کے لیے بہادر فرزندوں نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا ہے۔
انہوں نے آج سہ پہر کوہاٹ میں مسلم لیگ (ن) کے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں اپنی قیمتی جانوں کی قربانی دینے والے غازیوں اور شہدا کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا۔
وفاقی وزیر نے خیبر پختونخوا میں امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کے حوالے سے صوبائی حکومت کی ناقص کارکردگی پر افسوس کا اظہار کیا۔
عطاء اللہ تارڑ نے کہا کہ کسی بھی پرتشدد گروہ کو اسلام آباد کی طرف مارچ نہیں کرنے دیا جائے گا۔
انہوں نے واضح کیا کہ کسی کو بھی سڑکیں بند کرنے یا امن وامان میں خلل ڈالنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔