Tuesday, 22 September 2026, 03:46:40 am
 
نائب وزیراعظم کی فرانسیسی وزیر برائے خارجہ امور سے ملاقات، دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
September 21, 2026

 نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 81ویں اجلاس کے موقع پر فرانس کے وزیر برائے یورپ و خارجہ امور Jean-Noël Barrot سے ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران دونوں جانب سے پاکستان اور فرانس کے دوطرفہ تعلقات کا جائزہ لیا گیا اور علاقائی و عالمی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

نائب وزیراعظم نے سیاسی روابط، تجارت و سرمایہ کاری، تعلیمی روابط اور عوامی سطح پر تبادلوں کے فروغ سمیت دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کی پاکستان کی خواہش کا اعادہ کیا۔