Tuesday, 22 September 2026, 03:45:52 am
 
وزیراعظم کا شیخ احمد بن راشد المکتوم کے انتقال پر اظہارِ افسوس
September 21, 2026

فائل فوٹو

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے متحدہ عرب امارات کے نائب صدر، وزیراعظم اور دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد المکتوم کے بھائی، شیخ احمد بن راشد المکتوم کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ شیخ احمد بن راشد المکتوم نے دبئی اور متحدہ عرب امارات کی خدمت کے لیے اپنی پوری زندگی عزت و وقار کے ساتھ وقف کی۔

وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان ان کی گراں قدر خدمات اور یاد کو قدر و احترام سے خراجِ عقیدت پیش کرتا ہے۔

شہباز شریف نے شیخ محمد بن راشد المکتوم، آل مکتوم خاندان اور متحدہ عرب امارات کے عوام سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا۔

انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے اور سوگوار خاندان کو یہ صدمہ صبر و استقامت کے ساتھ برداشت کرنے کی توفیق دے۔