پاک فوج اور سیلانی ٹرسٹ نے بہاولپور میں ایک ہفتہ طویل میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا۔
میڈیکل کیمپ میں اب تک دو ہزار سے زائد مریضوں کو طبی امداد فراہم کی جا چکی ہے اور آنکھوں کے دو سو ساٹھ آپریشن کیے جا چکے ہیں۔
میڈیکل کیمپ میں مفت طبی معائنہ اور علاج کے علاوہ مریضوں کو مفت ادویات بھی فراہم کی جارہی ہیں۔
علاقہ مکینوں نے پاک فوج کے اس اقدام کو سراہا اور بہترین طبی سہولیات پر ان کا شکریہ ادا کیا۔