ترکیہ کے شمالی علاقے میں ایک ہوٹل میں آگ لگنے کے واقعے میں کم سے کم چھیاسٹھ افراد ہلاک اور اکاون زخمی ہو گئے ہیں۔
حکام کے مطابق آگ لگنے کی وجہ جاننے کے لئے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔
ادھر وزیراعظم محمد شہبازشریف نے آتشزدگی کے واقعے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ایکس پر انہوں نے ترکیے کے صدر رجب طیب اردوان، ترک عوام اور خصوصاً اس واقعے میں جاں بحق ہونے والوں کے سوگوار خاندانوں سے دلی تعزیت کی۔وزیراعظم نے زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے بھی دعا کی۔