Monday, 02 December 2024, 01:33:59 am
 
ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم زیادہ تر خشک اور سردرہنے کا امکان
November 20, 2024

محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق آئندہ بارہ گھنٹے کے دوران ملک کے بیشتر علاقوںمیں موسم زیادہ تر خشک اور سردرہنے کا امکان ہے۔

تاہم پنجاب کے میدانی علاقوںمیں رات اور صبح کے اوقات میں سموگ اور دھند چھائی رہے گی۔

آج صبح ریکارڈ کیاگیا بعض شہروں کا درجہ حرارت

اسلام آباد اور مری چھ ڈگری سینٹی گریڈ

لاہور تیرہ

کراچی تیئس

پشاور نوکوئٹہ چار

اور گلگت صفر ڈگری سینٹی گریڈ

محکمہ موسمیات کے مطابق بھارت کے غیرقانونی زیرقبضہ جموں وکشمیر میں سرینگر جموں پلوامہ اننت ناگ شوپیاں بارہ مولہ اور LEH میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے۔

آج صبح ریکارڈ کیاگیا درجہ حرارت سرینگر پلوامہ اور شوپیاں میں ایک ڈگری سینٹی گریڈ جموں تیرہ LEH منفی سات جبکہ اننت ناگ اور بارہ مولہ میں دو ڈگری سینٹی گریڈ