Thursday, 21 November 2024, 02:16:25 pm
 
آئندہ بارہ گھنٹے کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم زیادہ تر خشک رہے گا
November 08, 2024

محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق آئندہ بارہ گھنٹے کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم زیادہ تر خشک رہے گا ۔

تاہم پہاڑی علاقوں میں موسم سرد رہے گاجبکہ گلگت بلتستان میں موسم جزوی طور پر ابرآلود رہنے اور پہاڑوں پر ہلکی بارش اور برف باری کا امکان ہے۔

پنجاب کے بیشتر علاقوں میں سموگ چھائی رہے گی جبکہ میدانی علاقوں میں صبح کے اوقات میں دھند چھائے رہنے کا امکان ہے

آج صبح ریکارڈ کیاگیا بعض بڑے شہروں کا درجہ حرارت

اسلام آباد 14 ڈگری سینٹی گریڈلاہور 20کراچی 26پشاور 17 کوئٹہ 11 مری 13گلگت 06 اور مظفرآباد 11 ڈگری سینٹی گریڈ

محکمہ موسمیات کے مطابق بھارت کے غیرقانونی زیرقبضہ جموں وکشمیرمیں سری نگر' پلوامہ' اننت ناگ' شوپیاں اور بارہ مولہ میں موسم سرد اور خشک رہے گا جبکہ جموں میں موسم خشک رہے گا۔

آج صبح ریکارڈ کیاگیا درجہ حرارت سرینگر 'اننت ناگ اور شوپیاں میں چھ ڈگری سینٹی گریڈ' جموں اٹھارہ' LEH منفی ایک جبکہ پلوامہ اور بارہ مولہ میں پانچ ڈگری سینٹی گریڈ ۔