محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق آئندہ بارہ گھنٹے کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم زیادہ تر خشک رہیگا ۔
تاہم صبح اورشام کے وقت پہاڑی علاقوں میں موسم سردرہے گا۔
گلگت بلتستان میں مطلع ابرآلودرہنے ،تیزہوائیں چلنے، گرج چمک کے ساتھ کہیں کہیں بارش اورپہاڑوں پر ہلکی بر فباری کاامکان ہے۔
خیبرپختونخوا کے میدانی علاقوں اورپنجاب کے زیادہ تر مقامات پر صبح اورشام کے وقت سموگ چھائی رہے گی۔
آج صبح ریکارڈ کیاگیا بعض بڑے شہروں کا درجہ حرارت
اسلام آباداورپشاور چودہ ڈگری سینٹی گریڈ
لاہور بیس
کراچی پچیسکوئٹہ ساتگلگت آٹھمری دساور مظفرآباد گیارہ ڈگری سینٹی گریڈمحکمہ موسمیات کے مطابق بھارت کے غیرقانونی زیرقبضہ جموں وکشمیرمیں سری نگر،Leh، پلوامہ، اننت ناگ،شوپیاں اور بارہ مولہ میں مطلع جزوی طورپر ابر آلود رہنے اور برفباری متوقع ہے جبکہ جموں میں مطلع
جزوی طورپر ابرآلود رہنے اور تیزہوائیں چلنے کاامکان ہے۔
آج صبح ریکارڈ کیاگیا درجہ حرارت، سرینگر اوراننت ناگ میں سات ڈگری سینٹی گریڈ، جموں سترہ، Leh منفی ایک، پلوامہ ،شوپیاں اوربارہ مولہ میں چھ ڈگری سینٹی گریڈ ۔