Thursday, 21 November 2024, 11:41:06 am
 
آئندہ بارہ گھنٹے کے دوران ملک کے بیشتر حصوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان
November 17, 2024

محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق آئندہ بارہ گھنٹے کے دوران ملک کے بیشتر حصوں میں موسم زیادہ تر سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے۔ تاہم پنجاب کے میدانی علاقوں میں سموگ اوردھند چھائی رہے گی۔آج صبح

ریکارڈ کیاگیا بعض بڑے شہروں کا درجہ حرارت

اسلام آباد 09 ڈگری سینٹی گریڈلاہور

17کراچی

24پشاور اورمظفرآباد

11 کوئٹہ 03 گلگت 04 اور مری 07ڈگری سینٹی گریڈمحکمہ موسمیات کے مطابق بھارت کے غیرقانونی زیرقبضہ جموں وکشمیرمیں سری نگرمیں موسم سرد اور مطلع جزوی طور پر ابرآلود رہے گا جبکہ LEH میں موسم شدید سرد اور مطلع جزوی طور پر ابرآلود رہنے کا

امکان ہے تاہم پلوامہ' اننت ناگ' شوپیاں اور بارہ مولہ میں مطلع جزوی طور پر ابرآلود اور موسم خشک رہے گا۔

آج صبح ریکارڈ کیاگیا درجہ حرارت سرینگر ' پلوامہ اورشوپیاں پانچ ڈگری سینٹی گریڈ' جموں تیرہ' LEH منفی پانچ' اننت ناگ چھ اور بارہ مولہ میں چار ڈگری سینٹی گریڈ ۔