Thursday, 21 November 2024, 01:42:11 pm
 
آئندہ بارہ گھنٹے کے دوران ملک کے بیشتر علاقوںمیں موسم زیادہ تر خشک رہے گا
November 09, 2024

محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق آئندہ بارہ گھنٹے کے دوران ملک کے بیشتر علاقوںمیں موسم زیادہ تر خشک رہے گا ۔

 

تاہم گلگت بلتستان میں شام اور رات کے وقت مطلع جزوی طور پر ابرآلود رہنے اور پہاڑوں پر ہلکی بارش اور برف باری کا امکان ہے۔

پنجاب کے بیشتر علاقوں میں سموگ اور دھند چھائی رہے گی جبکہ صبح اور شام کے وقت بعض مقامات پر شدید دھند چھائے رہنے کا امکان ہے۔

آج صبح ریکارڈ کیاگیا بعض بڑے شہروں کا درجہ حرارت

 

اسلام آباد 15 ڈگری سینٹی گریڈ

لاہور 19کراچی 26پشاور 16 کوئٹہ 09 مری 13گلگت 07 اور مظفرآباد 12 ڈگری سینٹی گریڈمحکمہ موسمیات کے مطابق بھارت کے غیرقانونی زیرقبضہ جموں وکشمیرمیں سری نگر' پلوامہ' اننت ناگ' شوپیاں اور بارہ مولہ میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود اور سرد رہیگا جبکہ َLEHمیں مطلع جزوی طور پر ابرآلود رہنے' تیز ہوائیں چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے' جموں میں موسم خشک رہے گا۔

آج صبح ریکارڈ کیاگیا درجہ حرارت سرینگر پلوامہ'اننت ناگ اوربارہ مولہ میں چھ ڈگری سینٹی گریڈ' جموں اٹھارہ' LEH منفی ایک اور شوپیاں میں سات ڈگری سینٹی گریڈ ۔