Thursday, 21 November 2024, 11:28:50 am
 
آج کشمیر،گلگت بلتستان،خطہ پوٹھوہاراورخیبرپختونخوامیں بارش کاامکان
November 14, 2024

محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق آئندہ بارہ گھنٹے کے دوران گلگت بلتستان، کشمیر ، بالائی اورزیریںخیبرپختونخوااورخطہ پوٹھوہارمیں مطلع ابرآلودرہنے، تیز ہوائیں چلنے، گرج چمک کے ساتھ بارش اورپہاڑوں پر برفباری کاامکان ہے۔

پنجاب کے زیادہ تر مقامات پر سموگ چھائی رہے گی جبکہ صبح اورشام کے وقت شدید دھند پڑنے کاامکان ہے۔

آج صبح ریکارڈ کیاگیا بعض بڑے شہروں کا درجہ حرارت

اسلام آباد تیرہ ڈگری سینٹی گریڈ

لاہور اٹھارہ

کراچی چوبیس

پشاور پندرہ

کوئٹہ پانچ

گلگت اورمری نو

اور مظفرآباد بارہ ڈگری سینٹی گریڈ

محکمہ موسمیات کے مطابق بھارت کے غیرقانونی زیرقبضہ جموں وکشمیرمیں سری نگر،Leh، پلوامہ، اننت ناگ،شوپیاں اور بارہ مولہ میں مطلع جزوی طورپر ابر آلود اورخشک رہے گا جبکہ جموں میں خشک رہنے کاامکان ہے۔

آج صبح ریکارڈ کیاگیا درجہ حرارت، سرینگر،اننت ناگ اورشوپیاں میں چھ ڈگری سینٹی گریڈ، جموں چودہ، Leh منفی دو، پلوامہ پانچ اوربارہ مولہ میں سات ڈگری سینٹی گریڈ ۔