Thursday, 21 November 2024, 11:29:05 am
 
ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم زیادہ تر خشک اور سرد رہنے کا امکان
November 19, 2024

محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق آئندہ بارہ گھنٹے کے دورانملک کے بیشتر علاقوں میں موسم زیادہ تر خشک اور سرد رہنے کا امکان ہے۔

پنجاب کے میدانی علاقوں میں رات اور صبح کے اوقات میں سموگ اور دھند چھائی رہیگی۔

آج صبح ریکارڈ کیا گیا بعض بڑے شہروں کا درجہ حرارت

اسلام آباد اور مظفرآباد آٹھ ڈگری سینٹی گریڈ لاہور چودہ کراچی تئیس پشاور گیارہ کوئٹہ چار گلگت دو اور مری چھ ڈگری سینٹی گریڈ

محکمہ موسمیات کے مطابق بھارت کے غیرقانونی زیرقبضہ جموں وکشمیرمیں سرینگر، جموں، پلوامہ، اننت ناگ، شوپیاں، بارہ مولہ اورLeh میں موسم سرد اور خشک رہنے کی توقع ہے۔

آج صبح ریکارڈ کیا گیا درجہ حرارت:سری نگر، اننت ناگ اور شوپیاں میں تین ڈگری سینٹی گریڈ، جموں بارہ، Leh منفی چھ، پلوامہ چار اور بارہ مولہ میں دو ڈگری سینٹی گریڈ۔