Thursday, 02 January 2025, 09:32:19 pm
 
وزیراعلیٰ مریم نواز کی تین صوبائی اتھارٹیز بنانے کی منظوری
October 20, 2024

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیرصدارت اجلاس ہوا جس میں تین صوبائی اتھارٹیز بنانے کی اصولی منظوری دی گئی۔

اجلاس میں کہا گیا کہ پنجاب ڈویلپمنٹ اتھارٹی، پنجاب واٹراینڈ سینی ٹیشن اتھارٹی اور پنجاب ہارٹیکلچر اتھارٹی قائم کی جائے گی۔ صوبائی اتھارٹیز کے قیام کے لئے باقاعدہ قانون سازی ہوگی، صوبائی اتھارٹیز مرکزی سطح پر پالیسی اور پلان تشکیل دیں گی۔