Sunday, 20 September 2026, 10:22:25 pm
 
ڈیجیٹل اثاثہ جات کے ریگولیٹری طریقہ کار پر بلال بن ثاقب کی امریکی ناظم الامور سے ملاقات
September 20, 2026

 پاکستان ورچوئل اثاثہ جات کے ریگولیٹری ادارے کے چیئرمین بلال بن ثاقب نے آج اسلام آباد میں امریکی ناظم الامور نیٹلی بیکر سے ملاقات کی جس میں ڈیجیٹل اثاثہ جات کے لیے پاکستان کے بدلتے ہوئے ریگولیٹری طریقہ کار پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

انہوں نے امریکی ناظم الامور کو پاکستان کے ڈیجیٹل اثاثہ جات کے شعبے میں تیزی سے ہونے والی تبدیلیوں اور جدید اور تیز تر ریگولیٹری طریقہ کار کے قیام کے لیے ملکی کوششوں کے بارے میں بتایا۔

بلال بن ثاقب نے کہا کہ پاکستان ڈیجیٹل اثاثہ جات کے شعبے میں جدید اور تیز تر ریگولیٹری طریقہ کار وضع کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان مالیاتی نظام کے مستقبل کو مدنظر رکھتے ہوئے ڈیجیٹل معیشت کی بنیاد ڈال رہا ہے ۔

ملاقات میں جدت، مالی شفافیت اور ڈیجیٹل معیشت کے مستقبل پر بھی بات چیت کی گئی۔