Sunday, 20 September 2026, 10:18:57 pm
 
حکومت پیٹرول کی بلاتعطل فراہمی یقینی بنانے کے لیے تمام ممکنہ کوششیں کررہی ہے: علی پرویز
September 20, 2026

فائل فوٹو

وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک نے کہا ہے کہ حکومت وسائل کی شدید کمی اور بین الاقوامی سطح پر تیل کی قیمتوں میں تیزی سے اضافے کے باوجود عوام کو پیٹرول کی بلاتعطل فراہمی یقینی بنانے کے لیے تمام ممکنہ کوششیں کررہی ہے۔

انہوں نے آج لاہور میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تیس سے چالیس ارب روپے تک براہ راست پسماندہ طبقے کو منتقل کیے گئے ہیں جبکہ ریلیف کے طریقہ کار کے تحت اٹھارہ کروڑ روپے پیٹرول پمپوں کو ایک ہی دن میں جاری کیے گئے۔

انہوں نے کہا کہ بیس لاکھ سے زائد رجسٹرڈ شہریوں کی سہولت کے لیے ملک بھر میں سات ہزار چار سو پیٹرول پمپز پر ادائیگیاں کی جا چکی ہیں۔

موسم سرما میں توانائی کی ضروریات کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ حکومت ایل این جی کی قلت پر قابو پانے کے لیے اس کی دستیابی کے انتظامات کر رہی ہے۔