Sunday, 20 September 2026, 10:20:05 pm
 

مزید خبریں

 
احسن اقبال کا مصنوعات سازی اور برآمدات پر مبنی صنعتوں کے فروغ پر زور
September 20, 2026

وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے معیشت کو درست سمت میں گامزن کرنے کے لیے ملک میں مصنوعات سازی کے شعبے کو مضبوط  بنانے اور برآمدات پر مبنی صنعتوں کو فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیا  ہے۔

وہ آج لاہور میں پاکستان انٹرنیشنل آٹو شو سے خطاب کر رہے تھے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ گاڑیوں کی صنعت شاندار نتائج دے رہی ہے  اور وہ ملک کے صنعتی شعبے کا اہم حصہ بن گئی ہے ۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان کو خود کو برآمدات پر مبنی پلیٹ فارم میں تبدیل کرنے اور فرسودہ فارمولوں پر انحصار سے گریز کرنے کی ضرورت ہے ۔

انہوں نے کہا کہ حکومت اور نجی شعبے کو ویلیو ایڈیشن کے فروغ  کے لیے مل کر کام کرنا ہو گا۔ انہوں نے مینوفیکچررز کو اس سلسلے میں حکومت کے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔