سکیورٹی فورسز نے آج خیبر پختونخوا کے ضلع ہنگو میں مؤثر کارروائی کے دوران بھارتی سرپرستی میں سرگرم فتنۃ الخوارج سے تعلق رکھنے والے آٹھ خوارج کو ہلاک کر دیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز کے قافلے اور خوارج کے درمیان شدید فائرنگ کے تبادلے کے دوران اپنے دستوں کی قیادت فرنٹ سے کرنے والے دو بہادر افسران، کیپٹن ابوذر فاروق اور لیفٹیننٹ شیراز بابر نے بہادری سے لڑتے ہوئے اپنے چار جوانوں سمیت جامِ شہادت نوش کیا۔
علاقے میں موجود کسی بھی دیگر خارجی کو ختم کرنے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے، جبکہ ’’عزمِ استحکام‘‘ کے وژن کے تحت غیر ملکی سرپرستی اور معاونت سے ہونے والی دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کے لیے ملک بھر میں بلاامتیاز انسدادِ دہشت گردی مہم جاری ہے۔
ہمارے بہادر جوانوں کی یہ قربانیاں ہر قیمت پر ملک کے تحفظ کے ہمارے غیر متزلزل عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔