Wednesday, 05 February 2025, 09:07:28 am
 
امریکی صدرڈونلڈٹرمپ کی حلف برداری آج ہوگی
January 20, 2025

امریکہ کے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی تقریب حلف برداری آج واشنگٹن ڈی سی میں ہوگی۔

اس سے پہلے ڈونلڈ ٹرمپ اور میلانیا ٹرمپ نے واشنگٹن کے مرکز میں اپنے حامیوں کے ساتھ ٹرمپ نیشنل گالف کلب میں ریلی کے موقع پر آتشبازی کا مظاہرہ دیکھا ۔

78سالہ ٹرمپ نے بھرے میدان میں خطاب کرتے ہوئے ریلی کے شرکاء کو بتایا کہ وہ اپنی صدارت کے پہلے روز بہت سارے ایگزیکٹو آرڈرز پر دستخط کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔