کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما میر واعظ عمر فاروق نے زور دیا ہے کہ بات چیت ہی مسئلہ کشمیر کے حل کا واحد راستہ ہے۔
لال چوک سرینگر میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے بھارت پر زور دیا کہ وہ لائن آف کنٹرول ،تجارت اور بس سروسز پر پابندی جیسے اقدامات پر نظرثانی کرے اور کہا کہ یہ پاکستان اور بھارت کے درمیان
اعتماد کی بحالی کے لئے ضروری ہے۔
انہوں نے کہا جبر کی پالیسی سے مسائل حل نہیں ہوسکتے اور بات چیت ہی آگے بڑھنے کا واحد راستہ ہے۔