کُل جماعتی حریت کانفرنس نے بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی بڑھتی ہوئی خلاف ورزیوں کی مذمت کی ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق حریت کانفرنس کے رہنمائوں نے سرینگر میں ایک اجلاس منعقد کیا ۔
حریت رہنمائوں نے کہا کہ مودی کی زیر قیادت بھارتی حکومت نے مقبوضہ وادی کو کھلی جیل اور کنٹونمنٹ وار زون میں تبدیل کر دیا ہے۔
انہوں نے ہندوتوا نظریے کے تحت جاری محاصرے اور تلاشی کی کاررائیوں، بڑے پیمانے پر گرفتاریوں، جائیدادیں ضبط کرنے اور دوسری خلاف ورزیوں کی مذمت کی۔