نیشنل کانفرنس کے صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے ایک بار پھر یہ مطالبہ کیا ہے کہ بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر کا فوری طور پر مکمل ریاست کا درجہ بحال کیا جائے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق سکھوں کے روحانی پیشوا گرونانک کے جنم دن کے موقع پر جموں میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے غیر مقامی افراد کی آمد کے منفی اثرات کو اجاگر کیا۔
فاروق عبداللہ نے کہا کہ غیر مقامی افراد ملازمتوں اور وسائل پر قابض ہو رہے ہیں جو کہ مقامی آبادی کا حق ہے۔