Tuesday, 20 October 2026, 03:56:35 am
 
پاکستان کسٹمز نے اسمگلنگ کے خاتمے کے لیے کارروائیاں تیز کر دیں
October 19, 2026

پاکستان کسٹمز نے آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی کی ٹریکنگ ایپ کے ذریعے  اسمگلنگ  کے خلاف کارروائیاں تیز کر دی ہیں تاکہ پیٹرولیم، تیل اور لبریکنٹس مصنوعات کی نقل و حرکت پر نظر رکھی جائے۔

تین الگ الگ کارروائیوں کے دوران کلکٹریٹ آف کسٹمز انفورسمنٹ حیدرآباد کے انسدادِ اسمگلنگ یونٹس نے تین آئل ٹینکرز تحویل میں لے لیے، جن میں تقریبا بیس ہزار لیٹر پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل موجود تھا، جس کی مالیت تقریبا چار کروڑ روپے ہے۔

پاکستان کسٹمز نے اسمگلنگ کے خاتمے، قانونی سپلائی چین کے تحفظ اور متعلقہ قوانین پر عمل درآمد یقینی بنانے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔