فائل فوٹو
بلوچستان کے ضلع قلات کے علاقے جٹک آباد میں سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کارروائی میں چار دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق کارروائی کے دوران اسلحے اور گولہ بارود کا بڑا ذخیرہ بھی برآمد کیا گیا۔
سیکیورٹی فورسز نے ضلع گوادر کی تحصیل پسنی کے علاقے شادی کور میں بھی کئی کلیئرنس آپریشنز کئے۔
ان میں سے ایک کارروائی کے دوران میجر وجاہت وحید کی قیادت میں فوجی دستے کو دیسی ساختہ دھماکہ خیز مواد سے نشانہ بنایا گیا۔
وطن کے بہادر سپوت میجر وجاہت وحید نے فرض کی ادائیگی کے دوران عظیم قربانی دیتے ہوئے جام شہادت نوش کیا۔
آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے ملک سے غیرملکی سرپرستی اور حمایت یافتہ دہشت گردی کے ناسور کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔