File Photo
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت اشیائے ضروریہ کی برآمدات کا جائزہ لینے کیلئے کمیٹی کا اجلاس آج اسلام آباد میں ہوا۔
اجلاس میں ملکی سطح پر رسد اور طلب، مارکیٹ کی موجودہ صورتحال اور بین الاقوامی منڈیوں تک رسائی کے مواقع کا جائزہ لیا گیا۔
اس موقع پر تجارت کو سہولت فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ ملک میں اشیائے ضروریہ کی مناسب مقدار میں دستیابی اور قیمتوں میں استحکام یقینی بنانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
نائب وزیراعظم نے متعلقہ حکام کو رکاوٹیں دور کرنے اور اضافی اشیا کی برآمدات میں سہولت فراہم کرنے کے لیے عملی اقدامات کرنے کی ہدایت کی۔