Friday, 27 December 2024, 01:14:16 am
 
چین کا دورہ ترقی و خوشحالی کے نئے در کھولے گا:محسن نقوی
September 19, 2023

NINGXI کمیونسٹ پارٹی کے نائب گورنر وانگ لی نے پنجاب کے نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی سے آج (منگل) چین کے شہر YANG CHUAN میں ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران انفارمیشن ٹیکنالوجی ،زراعت اور ڈیری کی ترقی کے شعبوں میں تعاون کا جائزہ لیا گیا۔ دونوں رہنماوں نے پنجاب اور NINGXIA کے درمیان ثقافتی اور تجارتی وفود کے تبادلوں پر اتفاق کیا۔ اس موقع پر اظہارخیال کرتے ہوئے پنجاب کے نگران وزیر اعلیٰ محسن نقوی نے کہا کہ ان کا چین کا دورہ ترقی و خوشحالی کے نئے در کھولے گا۔