پاکستان امریکن ٹیک کونسل (PAKAMTECH) کا اجلاس پاکستانی قونصلیٹ میں سفیر پاکستان رضوان سعید شیخ کی صدارت میں منعقد ہوا، جس میں قونصل جنرل عاصم علی خان اور امریکہ بھر سے چالیس سے زائد ٹیک ماہرین نے شرکت کی۔
سفیر پاکستان نے پاکستانی نژاد ٹیکنالوجی ماہرین کے کردار کو سراہا اور پاکستان کی آئی ٹی انڈسٹری کی ترقی کو اجاگر کیا۔ انہوں نے پاکستان میں سرمایہ کاری کے لیے حکومت کے شفاف اور سرمایہ دوست ماحول کا اعادہ کیا۔
اجلاس میں نجیب غوری کو PAKAMTECH کا صدر منتخب کیا گیا اور 2025-2026 کے ایکشن پلان کی منظوری دی گئی جس میں پاکستان ٹیک انویسٹمنٹ کانفرنسز اور امریکی ٹیک کمپنیوں کے وفود کے پاکستان دورے شامل ہیں۔
سفیر پاکستان نے کونسل کی اہمیت پر زور دیا اور مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔