Monday, 19 May 2025, 05:38:31 pm
 
معرکہ حق میں کامیابی،پاکستانی ہائی کمیشن سنگاپور میں یوم تشکرمنایا گیا
May 19, 2025

سنگاپور میں پاکستان کے ہائی کمیشن میں معرکہ حق کی تاریخی کامیابی پر یوم تشکر منایا گیا۔

پاکستانی برادری کی بڑی تعداد نے ہائی کمیشن میں پاکستان کی بہادر مسلح افواج کو خراج تحسین پیش کیا۔

تقریب میں ہائی کمشنر رابعہ شفیق نے مادرِ وطن کے دفاع کیلئے مسلح افواج کے غیر متزلزل عزم کو سراہا۔