پاکستان میں جاپان کے سفیر واڈا متسوہیرو نے لاہور میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے ملاقات کی ۔
ملاقات کے دوران دوطرفہ تجارت اور سرمایہ کاری برھانے کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔
انہوں نے پنجاب اور جاپان کے درمیان تعلیمی وفود کے تبادلے کا جائزہ لیا اور طلبہ کیلئے فیکلٹی پروگرامز کے فروغ پر اصولی اتفاق کیا۔