Friday, 19 April 2024, 04:00:30 pm
پاکستان کی معیشت میں تاجربرادری کا کردار اہمیت کا حامل ہے :وزیرخزانہ
May 19, 2023

وزیر خزانہ اسحق ڈار نے تاجر برادری اور پاکستان کی معیشت میں ان کے کردار کی اہمیت کا اعادہ کیا ہے۔انہوں نے یہ بات پاکستان کے صنعت و تجارت کے ایوانوں کی فیڈریشن کے صدر عرفان احمد شیخ کی قیادت میں ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہی جس نے آج اسلام آباد میں ان سے ملاقات کی۔وزیر خزانہ نے بتایا کہ موجودہ حکومت نے تمام بین الاقوامی ذمہ داریاں بروقت پوری کیں اور مستقبل میں بھی ایسا ہی کرے گی۔

اسلام آباد میں آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن کے وفد کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے اسحاق ڈارنے ملک کی معاشی ترقی میں ٹیکسٹائل شعبہ کے کردار کو سراہا۔وزیر خزانہ نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ اس شعبے کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں۔اپٹما کے سربراہ ڈاکٹر گوہر اعجاز گوہر نے وزیر خزانہ کو محصولات میں اضافے روزگار کے مواقع پیدا کرنے اور برآمدات میں اضافے کے ذریعے ملک کی اقتصادی ترقی میں ٹیکسٹائل شعبے کے کلیدی کردار کے بارے میںتفصیلی بریفنگ دی۔