الیکشن کمیشن نے حلقہ بندی کمیٹیوں کو سختی سے ہدایت کی ہے کہ وہ اپنا کام اس ماہ کی چھبیس تاریخ تک مکمل کریں۔
کمیشن کے ترجمان کے مطابق اس سے ابتدائی حلقہ بندیوں کی فہرست رواں ماہ ستائیس تاریخ تک شائع کی جا سکے گی۔
کمیشن نے آج ایک اجلاس میں حدبندی کمیٹیوں کے کام کی رفتار کا جائزہ لیا اور اس سلسلے میں اطمینان کا اظہار کیا۔