معروف کشمیری رہنما رئیس الاحرار اور قائد ملت چوہدری غلام عباس کی ستاون ویں برسی آج منائی گئی۔
دن کا آغاز چوہدری غلام عباس مرحوم کی مغفرت، ملک کی خوشحالی اور بھارت کے غیرقانونی زیرقبضہ جموں وکشمیر کی جلد آزادی کیلئے خصوصی دعاؤں سے ہوا۔
قرآن خوانی کی مرکزی تقریب راولپنڈی کے علاقے فیض آباد میں ان کے مزار پرہوئی۔
قرآن خوانی کی تقریب میں مسلم کانفرنس کے صدر اور آزاد جموں وکشمیر کے سابق وزیراعظم سردار عتیق احمد خان سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی۔