وزیر تجارت جام کمال خان نے کہا ہے کہ پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کے وسیع مواقع موجود ہیں۔
انہوں نے آج اسلام آباد میں ایگزیکٹو لیڈرشپ ٹریننگ پروگرام میں شرکت کرنے والے بنگلہ دیش کے سینئر سرکاری افسران سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان عوامی روابط، کاروباری اداروں کے درمیان تعاون اور حکومتی سطح پر روابط کے ذریعے بنگلہ دیش کے ساتھ اپنی شراکت داری مضبوط بنانا چاہتا ہے۔