Wednesday, 18 November 2026, 12:12:37 am
 
وزیر خزانہ محمد اورنگزیب سنگاپور فن ٹیک فیسٹیول میں شرکت کے لیے سنگاپور پہنچ گئے
November 17, 2026

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب سنگاپور فن ٹیک فیسٹیول دو ہزار چھبیس میں شرکت کے لیے سنگاپور پہنچ گئے ہیں۔

اپنے تین روزہ دورے کے دوران وہ گلوبل ایس ایم ای فنانس فورم میں شرکت کریں گے، جہاں وہ کل چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار کی ترقی، روزگار کے مواقع اور مسابقت کے موضوع پر وزارتی مکالمے سے خطاب کریں گے۔

وہ عالمی مالیاتی اور ٹیکنالوجی نیٹ ورک کے زیر اہتمام ایک نشست میں پاکستانی مالیاتی ٹیکنالوجی کمپنیوں کے نمائندوں سے بھی ملاقات کریں گے۔

وہ گلوبل ایس ایم ای فنانس ایوارڈز کی تقریب میں بھی شرکت کریں گے۔