Wednesday, 18 November 2026, 12:12:33 am
 
اسحاق ڈار کا پاکستان میں انٹرنیشنل ریسکیو کمیٹی کی سرگرمیوں کا خیرمقدم
November 17, 2026

انٹرنیشنل ریسکیو کمیٹی کے صدر اور چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈیوڈ ملی بینڈ نے اسلام آباد میں نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران ڈیوڈ ملی بینڈ نے نائب وزیراعظم کو پاکستان میں انٹرنیشنل ریسکیو کمیٹی کی سرگرمیوں کے بارے میں آگاہ کیا۔

نائب وزیراعظم نے پاکستان کے ساتھ انٹرنیشنل ریسکیو کمیٹی کی دیرینہ شراکت داری اور انسانی امداد، بحالی اور مقامی آبادیوں کی مشکلات سے نمٹنے کی صلاحیت بڑھانے میں اس کے کردار کو سراہا۔

انہوں نے موسمیاتی تبدیلی سے متعلق چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مسلسل بین الاقوامی تعاون کی اہمیت پر زور دیا اور پاکستان میں انٹرنیشنل ریسکیو کمیٹی کی مسلسل سرگرمیوں کا خیرمقدم کیا۔