Wednesday, 18 November 2026, 12:12:27 am
 
اسحاق ڈار کا فلسطین اور جموں و کشمیر سے متعلق سلامتی کونسل کی قراردادوں پر عملدرآمد پر زور
November 17, 2026

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے فلسطین اور جموں و کشمیر کے تنازعات سے متعلق اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے حوالے سے بین الاقوامی قانون اور عالمی معاہدوں کی پاسداری یقینی بنانے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

انہوں نے یہ بات اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے عہدے کی امیدوار لانا نصیبہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہی، جنہوں نے اسلام آباد میں ان سے ملاقات کی۔

اسحاق ڈار نے عالمی امور میں اقوام متحدہ کے مرکزی کردار کے لیے پاکستان کی دیرینہ حمایت اور کثیرالجہتی نظام کے لیے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کیا۔