Wednesday, 18 November 2026, 12:12:36 am
 
ایشیائی ترقیاتی بینک نے وفاقی پنشن نظام میں اصلاحات کے لئے 50 کروڑ ڈالر قرضہ کی منظوری دیدی
November 17, 2026

ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کے وفاقی سول پنشن نظام میں اصلاحات کے لیے پچاس کروڑ ڈالر کے نتائج سے منسلک قرضے کی منظوری دے دی ہے۔

پاکستان کے لیے ایشیائی ترقیاتی بینک کی کنٹری ڈائریکٹر ایما فین نے آج جاری کردہ پریس ریلیز میں کہا کہ پاکستان نے اپنے وفاقی پنشن نظام کو مضبوط بنانے کے لیے اہم اقدامات کیے ہیں اور یہ پروگرام ان اصلاحات کو برقرار رکھنے اور ادارہ جاتی شکل دینے میں مدد دے گا۔

انہوں نے کہا کہ ایشیائی ترقیاتی بینک کی معاونت سے اداروں کو مضبوط بنانے، شفافیت بہتر بنانے اور پنشن نظام کو زیادہ پائیدار بنانے کے ذریعے دیرپا نتائج حاصل کرنے میں مدد ملے گی۔

اس مالی معاونت سے حکومت پاکستان کے پنشن اصلاحات سے متعلق منصوبے کے پہلے مرحلے اور متعین شراکت کے پنشن نظام کی جانب منتقلی ممکن ہوگی، جس میں جولائی دو ہزار چوبیس سے بھرتی کیے گئے وفاقی سول ملازمین کی شمولیت لازمی ہے۔