Wednesday, 18 November 2026, 12:12:17 am
 

مزید خبریں

 
پاکستان اور ترکیہ کا دفاعی تعاون مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ
November 17, 2026

ترکیہ کی فضائیہ کے کمانڈر جنرل رافت دالکران نے راولپنڈی میں چیف آف آرمی اسٹاف اور چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات کی۔

ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سلامتی کی صورتحال اور دوطرفہ دفاعی تعاون بڑھانے کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

فیلڈ مارشل نے دونوں ممالک کے درمیان گہرے تاریخی، ثقافتی اور تزویراتی تعلقات کو اجاگر کیا اور پاکستان اور ترکیہ کی مسلح افواج کے درمیان مضبوط دفاعی شراکت داری کو سراہا۔

ترکیہ کے معزز مہمان نے دوطرفہ دفاعی تعلقات مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا، پاک فوج کی پیشہ ورانہ مہارت کو سراہا اور علاقائی امن و استحکام کے لیے پاکستان کی خدمات کا اعتراف کیا۔