نائب وزیراعظم محمد اسحاق ڈار اور ترکمانستان کے وزیر خارجہ رشید میردوف نے تجارت، سرمایہ کاری، توانائی، علاقائی رابطہ کاری اور عوامی سطح پر تبادلوں کے شعبوں میں تعاون مزید مضبوط بنانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا ہے۔
آج اسلام آباد میں ہونے والی ملاقات میں فریقین نے دیرینہ برادرانہ دوطرفہ تعلقات اور علاقائی صورتحال کا جائزہ لیا۔
نائب وزیراعظم نے اس بات پر زور دیا کہ زیر التوا مسائل کے حل اور خطے میں پائیدار امن و استحکام کے قیام کے لیے مذاکرات اور سفارت کاری ہی واحد قابل عمل ذرائع ہیں۔
ترکمانستان کے وزیر خارجہ رشید میردوف نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے علاقائی امن و استحکام کے فروغ کے لیے پاکستان کے تعمیری کردار اور مسلسل سفارتی کوششوں کو سراہا۔