Friday, 18 September 2026, 02:39:23 pm
 
پاکستان امداد سے تجارت اور سرمایہ کاری کی جانب بڑھ رہا ہے، وفاقی وزیر خزانہ
September 17, 2026

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان امداد سے تجارت اور سرمایہ کاری کی جانب بڑھ رہا ہے، جس میں دوطرفہ شراکت داروں کے ساتھ تجارتی تعلقات مستحکم کرنے اور علاقائی و عالمی منڈیوں کے ساتھ انضمام کو وسعت دینے پر زیادہ توجہ دی جا رہی ہے۔

انہوں نے یہ بات ویڈیو لنک کے ذریعے نویں لیڈرز اِن اسلام آباد بزنس سمٹ دو ہزار چھبیس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

وزیر خزانہ نے چار سال کے وقفے کے بعد تین ارب ڈالر مالیت کے بین الاقوامی بانڈز کے اجراء کے ذریعے پاکستان کی عالمی سرمائے کی منڈی میں حالیہ واپسی کو اجاگر کیا۔

محمد اورنگزیب نے کہا کہ گزشتہ مالی سال کے دوران پاکستان کی مجموعی قومی پیداوار میں تقریباً تین اعشاریہ سات فیصد اضافہ ہوا، جبکہ رواں مالی سال میں بھی معاشی سرگرمیاں مثبت رہی ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے رواں مالی سال کے لیے مجموعی قومی پیداوار کی شرح نمو ساڑھے تین فیصد سے ساڑھے چار فیصد رہنے کی پیش گوئی کی ہے۔