پاکستان میں برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے آج اسلام آباد میں نائب وزیراعظم محمد اسحاق ڈار سے ملاقات کی۔
ملاقات میں پاکستان اور برطانیہ کے تعلقات،گزشتہ ماہ نائب وزیراعظم کے دورہ برطانیہ کے دوران طے پانے والی مفاہمت اور باہمی دلچسپی کے شعبوں میں تعاون مزید مضبوط بنانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اسحاق ڈار نے اعلی سطح پر مسلسل رابطوں کی اہمیت پر زور دیا اور باہمی دلچسپی کی علاقائی اور عالمی صورتحال پر بھی گفتگو کی۔