وزیراعظم کی خصوصی ریلیف سکیم کے ملک بھر میں آغاز کے بعد اس پر عملدرآمد کا جائزہ لینے کے لیے ایندھن سبسڈی کے بارے میں قومی رہبر کمیٹی کا اجلاس اسلام آباد میں ہوا۔
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے اجلاس کی صدارت کی۔
کمیٹی نے ملک بھر میں رجسٹریشن، ٹوکن کی وصولی اور پٹرول پمپوں کو ایندھن کی ادائیگیوں میں پیشرفت کا جائزہ لیا۔