Friday, 18 September 2026, 02:40:46 pm
 
صدر،وزیراعظم کا دس خوارج کو ہلاک کرنے پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش
September 18, 2026

صدر آصف علی زرداری اور وزیراعظم محمد شہباز شریف نے خیبر پختونخوا میں دس خوارج کو ہلاک کرنے پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔

اپنے الگ الگ پیغامات میں انہوں نے شمالی وزیرستان اور ہنگو میں فتنہ خوارج کے خلاف کامیاب کارروائیوں پرسیکیورٹی فورسز کو سراہا۔

انہوں نے دہشت گردوں کے خلاف لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کرنے والے بہادر سیکیورٹی اہلکاروں کو بھی خراج عقیدت پیش کیا اور ان کے اہل خانہ سے دلی تعزیت کی۔

صدر نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سیکیورٹی فورسز کی قربانیاں ناقابل فراموش ہیں جن سے قوم کے عزم اور حوصلے کو تقویت ملتی ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ آپریشن عزمِ استحکام کے تحت دہشت گردی کے خلاف کارروائیاں بھرپور قوت کے ساتھ جاری رہیں گی۔