Friday, 18 September 2026, 02:38:46 pm
 
نائب وزیراعظم کی سعودی عرب کے شہر طائف پر حوثیوں کے ڈرون حملے کی مذمت
September 17, 2026

نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے سعودی عرب کے شہر طائف پر حوثیوں کے ڈرون حملے پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔

اپنے ایکس ہینڈل پر ایک پوسٹ میں انہوں نے کہا کہ حملے میں ایک یمنی شہری جاں بحق جبکہ ایک سعودی اور ایک پاکستانی شہری زخمی ہوئے جن کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

نائب وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان اس اشتعال انگیزی کی شدید مذمت کرتا ہے جس سے بے گناہ افراد کی جانیں خطرے میں پڑیں اور خطے کے امن و سلامتی کو خطرہ لاحق ہوا۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان سعودی عرب اور اس کے عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتا ہے۔