پنجاب کے سیکرٹری صحت علی جان خان نے کہا ہے کہ رواں سال پنجاب کا کوئی بھی شہری ڈینگی کی وجہ سے جاں بحق نہیں ہوا ہے ۔
انہوں نے آج (ہفتہ) کوایک بیان میں کہاکہ گزشتہ چوبیس گھنٹے میں صوبے بھر میں ڈینگی کے ایک سو چار نئے مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے جس سے ڈینگی کے مریضوں کی مجموعی تعداد بڑھ کر دوہزار پانچ سو ستاون ہوگئی ہے ۔
علی جان خان نے کہا کہ اس وقت پورے پنجاب کے ہسپتالوں میں ڈینگی کے زیر علاج ایسے مریضوں کی تعداد ایک سو تیرہ ہے جن کی حالت تسلی بخش ہے ۔
انہوں نے شہریوں سے کہاکہ ڈینگی سے بچنے کیلئے اپنے ماحول کو صاف اور خشک رکھیں۔