Friday, 09 May 2025, 12:39:23 pm
 
پنجاب میں پہلی ماحولیاتی تحفظ فورس کا آغاز
April 16, 2025

پنجاب کی وزیراعلیٰ مریم نواز نے آج (بدھ) لاہور میں ایک بڑی پاسنگ آئوٹ پریڈ کے دوران صوبے کی پہلی ماحولیاتی تحفظ فورس کا آغاز کردیا۔

یہ فورس آلودگی سے نمٹنے اور قدرتی وسائل اور ماحول کے تحفظ کیلئے حکومتی مشن کا اہم اقدام ہے۔ فوج کے نئے تربیت یافتہ اور چاق و چوبند دستے نے وزیراعلیٰ کو سلامی پیش کی۔ وزیراعلیٰ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت زیرو ویسٹ پالیسی کی جانب گامزن ہے اور فورس کی کارروائیوں کو بڑھایا جائے گا۔پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے اسے وزیراعلیٰ کا بروقت اور دانشمندانہ اقدام قرار دیا۔