پنجاب کی وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے گندم کے کاشتکاروں کے لئے تاریخی امدادی پیکیج کا اعلان کیا ہے۔
انہوں نے لاہور میں ایک بیان میں کہا کہ اس پیکیج کے تحت پندرہ ارب روپے کے فنڈ کی منظوری دی گئی ہے جس سے گندم کے ساڑھے پانچ لاکھ کاشتکاروں کی براہ راست مالی معاونت ہوگی اور یہ امداد کسان کارڈ کے ذریعے براہ راست تقسیم کی جائے گی۔
وزیراعلیٰ نے رواں سال گندم کے کاشتکاروں کے لئے آبیانہ اور فکسڈ زرعی ٹیکسوں کی مکمل چھوٹ دینے کا اعلان بھی کیا۔
انہوں نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے تحفظ فراہم کرنے کے لئے کاشتکاروں کو چارماہ کی گندم ذخیرہ کرنے کی مفت سہولت فراہم کی جائے گی۔