Friday, 09 May 2025, 01:30:12 pm
 
کچھی کینال منصوبے کی تکمیل سے بلوچستان میں زرعی انقلاب کا آغاز ہوگا،وزیراعلیٰ بلوچستان
April 16, 2025

بلوچستان کے وزیراعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے وفاقی حکومت کے تیل کی قیمتوں میں کمی سے ہونے والی بچت کو صوبے میں ترقیاتی منصوبوں کے لئے استعمال کرنے کے فیصلے کو سراہا ہے۔

وزیر اعلیٰ نے کہا یہ بلوچستان کے عوام کے لئے خیر سگالی کا پیغام ہے کیونکہ یہ قومی خزانے کا پیسہ ہے اور ہر پاکستانی کا حق ہے۔

انہوں نے کہا دو رویہ ہونے سےN-25 سڑک چمن' کوئٹہ' قلات' خضدار اور کراچی کو آپس میں جوڑے گا جس سے سفری سہولت میں بہتری آئے گی اورلوگوں کو بین الاقوامی معیار کی سڑک کی محفوظ سہولت حاصل ہوگی۔

وزیر اعلیٰ نے کہا کچھی کینال منصوبے کی تکمیل سے بلوچستان میں زرعی انقلاب کے ایک نئے دور کا آغاز ہوگا کیونکہ یہ منصوبہ زرعی اراضی کی آبپاشی کے لئے بہت اہم ہے۔

وزیراعظم کے فیصلے کی تعریف کرتے ہوئے وزیر تجارت جام کمال خان نے کہا کہ اس طرح کے اقدامات سے بلوچستان کے نوجوانوں کو مستقبل کے لئے ایک نیا وژن ملے گا جس سے وہ ملک کی ترقی اور خوشحالی میں کردار اداکرسکیں گے۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیر سائنس و ٹیکنالوجی خالد حسین مگسی نے اس یقین کا اظہار کیا کہ منصوبوں کے معیار کو یقینی بنایا جائے گا۔