Wednesday, 05 February 2025, 01:47:57 pm
 
زرعی شعبہ حکومت اور ایس آئی ایف سی کے تعاون سے ترقی کی راہ پر گامزن
January 16, 2025

زرعی شعبہ حکومت کے اقدامات اور خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کے تعاون سے ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔سندھ زرعی یونیورسٹی میں بائیو SALINE سینٹر قائم کر دیا گیا ہے تاکہ 35 فیصد بارانی اراضی کو قابل کاشت بنایا جا سکے۔

متاثرہ کھاری زمین کیلئے اس کھارے مرکز میں جدید حکمت عملی بنانے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔

ایک آسٹریلین تحقیقی مرکز کی رقم سے متاثرہ کھاری زمین کے ایک منصوبے کی حالیہ تکمیل کے مثبت نتائج دیکھنے میں آئے ہیں۔

منصوبے کی تکمیل کے بعد کھاری زمین پر کامیابی سے درخت اور پورے کاشت کئے جا چکے ہیں۔

زرعی استعمال کیلئے چودہ نہروں سے نکاسی آب کی نگرانی سمیت ایک نیا آبی انتظامی منصوبہ بھی زیر غور ہے۔